زمبابوے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم

کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد افغان کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

افغانستان کرکٹ ٹیم کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے، واپسی پر افغان کرکٹ بورڈ کے حکام نے قومی کرکٹ ٹیم کا شاندار انداز سے استقبال کیا یاد رہے کہ افغانستان کی ٹیم نے دورہ زمبابوے کے دوران کھیلی گئی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں میزبان زمبابوے کو تین صفر سے شکست دی تھی

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

وطن واپس پہنچنے کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے مختصر گفتگو میں کہا کہ دورہ زمبابوے ٹیم کیلئے شاندار رہا ہے اور تمام کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے اور یہ تجربہ مستقبل میں ان کے کام آئیگا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب کھلاڑیوں کو اگست میں دورہ آئرلینڈ کیلئے خود کو بہترین انداز سے تیار کرنا ہوگا اور اچھے نتائج دینا ہونگے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا