انگلش ویمنز فٹبال

انگلش ویمنز فٹبال ٹیم نے بیلجیئم کو دوستانہ میچ میں تین صفر سے شکست دیدی

انگلینڈ کی ویمنز فٹبال ٹیم نے یورو کپ 2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے بیلجیئم کیخلاف دوستانہ میچ میں تین صفر سے کامیابی حاصل کرلی، میچ کی خاص بات انگلش ویمنز ٹیم کی وینگر کول کیلی کی شاندار کارکردگی تھی جو گھٹنے کی تکلیف کے باعث ایک سال کے وقفے کے بعد ٹیم میں واپس آئی تھیں،

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

کیلی نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول سکور کرتے ہوئے برتری دلائی، جس کے بعد راچیل ڈیلے نے خوبصورت گول سکور کرتے ہوئے برتری کو ڈبل کردیا جبکہ لی ولیمسن نے تیسرا گول سکور کرتے ہوئے ٹیم کا سکور تین صفر کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رہا، انگلش ویمنز ٹیم نے یورو کپ 2022 سے قبل تین دوستانہ میچ کھیلنے ہیں جن میں سے یہ پہلا میچ تھا۔بیلجیئم کی ٹیم کو میچ کے دوران گول کرنے کے کئی مواقع ملے تاہم وہ ان سے کوئی فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار