خوردنی تیل بحران کا خطرہ

خوردنی تیل کی درآمد سےملک میں بحران کا خطرہ ٹل گیا

ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کے انتظامات سے ملک میں بحران کا خطرہ ٹل گیا، دوست ملک سے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو ملے گا، تیل کی درآمد سے مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیرِ صنعت و پیداوار مخدوم مرتضی محمود اور سیکٹری امداد اللہ بوسال نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے وزیرِ صنعت و پیداوار کا خوردنی تیل کی درآمد کیلئے ذاتی خرچے پر انڈونیشیا کے دورے کو قابلِ ستائش قراردیتے ہوئے کہا کہ بروقت درآمد سے ملک میں خوردنی تیل کے متوقع بحران کے خطرے کا سد باب ہوا،

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم

خوردنی تیل کے کارگو کی آمد سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار اور سیکرٹری کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، وزیرِ صنعت کی کوششوں کی بدولت انڈونیشیا سے اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن (10 بحری جہاز) پاکستان کو فراہم کئے جا رہے ہیں، بحری جہازوں کی پہلی کھیپ وزیرِ صنعت و پیداوار کی انڈونیشیامیں موجودگی کے دوران ہی پاکستان روانہ کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک