امیر مقام

پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر معذرت خواہ ہیں، امیر مقام

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر عوام سے معذرت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے معاہدوں کی وجہ سے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو مہنگائی کا احساس ہے لیکن سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدوں کیے اور اسی مجبوری کے تحت سب فیصلے کرنے پڑرہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم نہ ہوتی تو سی پیک آج مکمل ہوتا۔
امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بتائے کہ 9 سال میں کتنی فیصد بجلی پیدا کی ہے۔ ملک میں بجلی لوڈشیڈنگ بڑا مسئلہ ہے، لوڈشیڈنگ ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق آنے کی وجہ سے ہورہا ہے، پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی پیداوار پر اثر پڑا ہے برف کے پگھلنے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ مشیر امیر مقام نے مزید کہا کہ صوبے معاہدے کرنے کے لیے خودمختار ہے ہم پختونخوا حکومت کے الزامات مسترد کرتے ہیں تمام صوبوں کو اپنے حقوق مل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چاول کی کھیپ میں کیڑے کی نشاندہی، روس کا پاکستان کو انتباہ جاری