آئی سی سی ون ڈے ٹیموں کی عالمی درجہ بندی،پاکستان نے آسڑیلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ ٹیموں کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی۔ آئی سی سی کی نئی ون ڈے   عالمی درجہ بندی میں پاکستان ٹیم ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، آسٹریلیا  کی ٹیم جو پہلے تیسرے نمبر پر تھی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

آئی سی سی کی تازہ عالمی درجہ بندی کے مطابق نیوزی لینڈ 125 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، انگلینڈ 124 ریٹنگ کے ہمراہ دوسرے، پاکستان 106 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا اور بھارت 105 ریٹنگز کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔جنوبی افریقا کی ٹیم 99 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بنگلہ دیش 95 ریٹنگ کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 86 ریٹنگ کے ساتھ آٹھویں، وسیٹ انڈیز کی ٹیم 72 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم 69 ریٹنگ کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان