ایف اے ٹی ایف

ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی تمام شرائط پوری کرنےکی کوششوں کو تسلیم کرلیا، حنا ربانی کھر

ویب ڈیسک: وزیر مملکت خارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی تمام شرائط پوری کرنےکی کوششوں کو تسلیم کرکے پاکستان کو کلیئر کر دیا۔ امید ہے اکتوبر تک گرےلسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فیٹف اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا خوشی ہے فیٹف نے پاکستان کو کلیئر کردیا، پاکستان کی تمام شرائط پوری کرنےکی کوششوں کو تسلیم کرلیا گیا، فیٹف رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

فیٹف کی ٹیم مشاورت کے بعد پاکستان آئے گی اور دورے کے دوران شرائط کی تکمیل کا مزید جائزہ لے گی۔حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ امید ہے اکتوبر تک گرےلسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہو جائے گا، امید ہے فیٹف کے فیصلے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ

اس میں کوئی شک نہیں فیٹف کی شرائط مشکل تھیں، پاکستان نے فیٹف کے مشکل اہداف کے لیے دن رات محنت کی، معاملے پر قومنی اداروں نے اپنا کام احسن طریقے سے کیا پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کا سلسلہ روکا، پاکستان نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی مؤثر اقدامات کیے۔ حناربانی کھر نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے بیک وقت 2ایکشن پلان دیئے، قومی اور صوبائی اداروں نے بھی اپنا کام بہترین انداز میں کیا، ہم اب اس پوزیشن میں آچکے ہیں کہ دوسرے ممالک کو معاونت فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت

انہوں نےکہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر ریاست نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے، ہم نے ہمیشہ ایف اے ٹی ایف کے غیر سیاسی رہنے کی بات کی۔ فیٹف معاملے پر جشن منانا قبل ازوقت ہوگا، ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوا ہے، یہ اختتام نہیں آغاز ہے اور ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔