توانائی کا بحران سنگین

حکومت نے عوام کو بجلی کا بڑا جھٹکا دینے کیلئے کمر کس لی

ویب ڈیسک :سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کردی، بجلی کی قیمتوں میں7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی ہے جو مئی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی کارروائی پر فیصلہ کن جواب دیں گے ،ایران

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 جون کو ہوگی جب کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مئی میں فرنس آئل سے 8.80 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور فرنس آئل سے 33 روپے 67 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔درخواست میں کہا گیا ہی کہ مقامی گیس سے 10 فیصد، درآمدی ایل این جی سے22.89 فیصد اور پانی سے 24.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

مئی کے لیے ریفرنس لاگت 5 روپے93 پیسیفی یونٹ مقررتھی مگر سی پی پی اے کی جانب سے درخواست7 روپے 96 پیسے فی یونٹ کی دی گئی ہے۔