افغانستان عبادت گاہ میں دھماکہ

افغانستان میں سکھوں کی عبادت گاہ میں دھماکہ،ہلاکتوں کا خدشہ

ویب ڈیسک :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہفتہ کی صبح سکھ برادری کی عبادت گاہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ طالبان کے تعینات کردہ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تاکور نے دھماکے کی تصدیق کی ہے تاہم ابھی تک ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتایا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت گردوارے میں تیس سے زائد افراد موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں گردوارے کی عمارت سے سیاح دھواں نکلتا دکھائی دے رہا ہے۔ یہ دھماکہ کابل کے باگِ بالا علاقے میں واقع گردوارے میں ہوا جہاں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔
ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ ابھی تک کی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید دیکھیں :   سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری