باکسر رکی ہیٹن اور مارکو اینٹینو بریرا

باکسر رکی ہیٹن اور مارکو اینٹینو بریرا کا ٹکرائو 12 نومبر کو ہوگا

برطانیہ کے سابق باکسر رکی ہیٹن جنہوں نے رنگ میں واپس آنے کا اعلان کیا تھا کا میکسیکو کے باکسر مارکو اینٹینو بریرا کے ساتھ مقابلہ اب بارہ نومبر کو ہوگا،

مارکو تین ویٹس میں عالمی چیمپئن بھی ہیں، 43 سالہ رکی ہیٹن اور 48 سالہ بریرا کے درمیان مقابلہ پہلے دو جولائی کو مانچسٹر میں ہونا تھا مگر براڈکاسٹرز کی درخواست پر اب یہ مقابلہ بارہ نومبر کو ہوگا،

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

اس حوالے سے رکی ہیٹن کا کہنا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے اس مقابلے کا انتظار کر رہے ہیں ، اپنے ایک بیان میں ہیٹن نے کہا کہ مداحوں کو تھوڑا اور صبر سے کام لینا ہوگا اور بارہ نومبر کو انہیں ایک بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا،

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس مقابلے کیلئے خود کو بہترین انداز سے تیار کیا ہے اور بھرپور ٹریننگ بھی کر رہا ہوں ذہنی طور پر مقابلہ کیلئے تیار ہوں۔