میرانشاہ

میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید جبکہ ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرانشاہ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چارسدہ کے 32 سالہ نائیک زاہد احمد شہید ہو گیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا جس کی شناخت ضیاء اللہ کے نام سے ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج