خیبرپختونخوا کے جنگلات میں لگی آگ

خیبرپختونخوا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کیلئے جہاز کے استعمال پرغور

پشاور: (مشرق نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے جہاز کے استعمال پر غور شروع کردیا ہے۔

سرکاری حکام کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں آچکا ہے، آئندہ سالوں میں کم بارشیں اور زیادہ گرمی سے ایسے مزید واقعات رونما ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، 24 قراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز

سرکاری حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ جہاز کی دستیابی سے آگ پر فوری قابو پانے میں مدد ملےگی، ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے جہاز کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے اِس حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات اِس ضمن میں جامع رپورٹ تیار کرے۔ آگ اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، اِس اقدام سے دشوار گزار علاقوں میں رسائی ممکن ہوسکے گی۔