اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی،پورا حصہ لیں گے،آصف زرداری

لاہور: (مشرق نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو بدل دوں گا۔
سابق صدر نے مزید کہا کہ یہ کہنا پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی یہ سفید جھوٹ ہے۔ ہم نے اپنی سیاست کمزور کرکے پاکستان کو بچانے کی کوشش کی، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی اپنا پورا حصہ لیں گے۔ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو بدل دوں گا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی4 سال میں ناکام پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی کا سامنا ہے، یہ ہماری کب سنتے ہیں جب ضرورت پڑتی ہے تب سنتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید