اغوا کاڈرامہ

اغوا کاڈرامہ رچا کربیوی سے تاوان لینے کوشش ناکام

نوشہرہ(نمائندہ مشرق)نوشہرہ کے علاقے صالح خانہ کے ڈویل نیشنل برطانوی نږاد نشئی شوہر نے اغوا کا خود ساختہ ڈرامہ رچا کر اپنی ہی بیوی کو بلیک میل کرنے کی ناکام کوشش کرکے برطانیہ میں مقیم بیوی سے دس ہزار پائونڈ تاوان کا مطالبہ کردیا ،

نوشہرہ پولیس نے خود ساختہ ڈرامہ رچانے والے شوہر اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ اقبال سیما نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتاےا کہ اس کا بہنوئی بخت منیر ولد نیاز گل سکنہ کوٹلی صالح خانہ حال برمنگھم برطانیہ جو کہ دوہری شہریت رکھتا ہے پندرہ یوم قبل برمنگھم سے پاکستان پہنچا اس نے مجھے کہا کہ آئو پشاور میں کھانا کھاتے ہےں چنانچہ میرا بہنوئی بخت منیر اور اس کا چچا زاد بھائی شین گل ولد برکت خان ہم تینوں پشاور چلے گئے اور وہاں پر کھانا کھایا اور لاہور کا پروگرام منسوخ ہوگیا میرے ساتھ بہنوئی نے تکرار شروع کردی اور مجھے گاڑی سے جی ٹی روڈ پر اتار دیا کچھ دیر بعد یہ دوبارہ واپس آئے اور مجھے کہا کہ آپ ٹیکسی میں گائوں چلے جائیں ہم اپنا بندوست خود کریں گے اگلی صبح مجھے میری بہن نگہت سیما زوجہ بخت منیر کا برمنگھم سے فون آیا اور کہا کہ میرے شوہر بخت منیر کو کسی نے اغوا ئ کرلیا اور دس ہزار پائونڈ تاوان کا مطالبہ کررہا ہے اور اس کی تصویر بھی مجھے بھجوائی ہے اس دوران پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردیں دوران تفتیش معلوم ہوا مغوی تاروجبہ کے علاقے میں ہے بعد ازاں مغوی کی لوکیشن پبی سٹیشن چوک میں معلوم ہوئی جس پر جلوزئی پولیس فوری طور پر پبی سٹیشن چوک پہنچی اور مغوی جو اپنے گائوں جارہا تھا کہ دھر لیا گیا ڈی پی او عمر خان گنڈا پور نے کہا کہ اس نے اپنی بیوی کو بلیک میل کرنے کے لیے یہ خود ساختہ ڈرامہ رچایا خود یہ ہیروئن اور آئس کا نشہ کرتا ہے اور اس کا چچا زاد بھائی شین گل بھی نشئی ہے شین نے اس کا گلا دبایا اور تصویربنا کر اس کی بیوی کو وٹس ایپ کردی اور اس سے دس ہزار پائونڈ کا مطالبہ کیا شین موقع سے فرار ہے جلوزئی پولیس نے بخت منیر کو ضمانت پر رہا کردیا

مزید پڑھیں:  پشاور، سنگین مقدمات میں ملوث ملزم اسفندیار قتل، لواحقین کا احتجاج