نظام پور

نظام پور، غلط انجکشن سے مزدور جاں بحق

نوشہرہ(نمائندہ مشرق)نظام پورگائوں کاہی میں عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے مزدورجاں بحق ہو گیا، واقعہ پر گائوں کے مکینوںنے احتجاج کرتے ہوئے نوشہرہ مردان روڈبندکردیا۔

گزشتہ رات نظام پور کے گائوں کاہی کے38 سالہ محنت کش گل زمان اپنی بیوی کے ہمراہ گائوں میں سعید نامی عطائی ڈاکٹر کے پاس گئے جہاں پر سعید نے ان کو درد کا انجکشن لگایا۔ انجکشن لگتے ہی گل زمان کی حالت خراب ہونے لگی جسے نوشہرہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس لے جایاگیا جہاں پر ڈاکٹرر نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

عطائی ڈاکٹر موقع سے فرار ہوگیا۔ گائوں کے لوگ لاش پوسٹ مارٹم کےلئے دوبارہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس لائے تاہم ہسپتال میں مخصوص قسم کے پوسٹ مارٹم کی عدم دستیابی کیوجہ سے گل زمان کے ورثا اور گائوں کے لوگوں نے نوشہرہ مردان روڈ کو احتجاجاً بندکردیاتاہم ہسپتال اور ضلعی انتظامیہ حکام نے موقع پر پہنچ کر پوسٹ مارٹم کی حامی بھری جس پر ورثا نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید دیکھیں :   نانبائی پھر بے قابو ہوگئے، روٹی 25روپے میں فروخت کرنے کا اعلان