ٹریفک وارڈن معطل

کوہاٹ،شہری سے نامناسب سلوک پرٹریفک وارڈن معطل

کوہاٹ(بیورورپورٹ)کوہاٹ میں ٹریفک وارڈن کو شہری کیساتھ نامناسب رویہ رکھنے پر معطل کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد سلیمان نے شہری کیساتھ ٹریفک اہلکار کے غیر مہذب رویے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا ، نامناسب حرکت میں ملوث ٹریفک وارڈن حسنین حبیب کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دیدیا گیا ہے۔ واقعہ کے تمام پہلوئوں پر تحقیقات کیلئے اے ایس پی ہیڈ کوارٹر سرکل اُسامہ امین چیمہ کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد سلیمان نے واضح کیا ہے کہ واقعہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کرکے شہری کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا