ملک گیر احتجاج

تحریک انصاف کا آج مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف آج مہنگائی کیخلاف احتجاج کرے گی۔

عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی انسان کش پالیسیوں اور ہوش ربا مہنگائی کے خلاف آج رات باہر نکلیں اور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی انتظامیہ نے احتجاج کو حتمی شکل دے دی اور جن مقامات پر احتجاج ہوگا پلان بھی جاری کر دیا۔ لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکن لبرٹی چوک میں اکٹھے ہوں گے۔ کراچی میں شاہراہ قائدین، فیصل آباد میں گھنٹہ گھر، راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ اور ملتان کے چوک شاہ عباس میں پی ٹی آئی کارکن احتجاج کے لیے جمع ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب
مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

اسی طرح اسلام آباد ایف نائن پارک اور پشاورمیں ہشتنگری پراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ احجاج والے مقامات پر بڑی سکرینیں نصب کی جائیں گی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے۔