پی سی بی

پی سی بی نے سدرن پنجاب کے کوچ ندیم اقبال کو معطل کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بائولر اور سدرن پنجاب کے کوچ ندیم اقبال کو معطل کردیا ہے،

ان کی معطلی کی وجہ ایک غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق جنسی ہراسگی کا الزام ہے جس کی پولیس تحقیقات بھی چل رہی ہیں،

ندیم اقبال کا تعلق سابق فاسٹ بائولر و کپتان وقار یونس کے علاقے وہاڑی سے ہے اور دونوں نے ایک سال 80 اور 90 کے عشرے میں ایک ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلی ہے، اس وقت کہا جاتا تھا کہ ندیم اقبال وقار یونس سے بہتر بائولر ہیں کیونکہ ان کے پاس نئی گیند کو ان اور آئوٹ سوئنگ کرنے کی مکمل مہارت تھی مگر وہ کبھی بھی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے،

مزید پڑھیں:  پاکستان ویمن ٹیم کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

ندیم اقبال نے مارچ 2004 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اپنے ڈومیسٹک کیریئر میں انہوں نے 80 میچ کھیلے جس میں انہوں نے 258 وکٹیں حاصل کیں جبکہ لسٹ اے کے کھیلے گئے 65 میچوں میں انہوں نے 49 وکٹیں حاصل کیں۔ ندیم اقبال کو سابقہ کرکٹ بورڈ انتظامیہ نے سدرن پنجاب کا کوچ مقرر کیا تھا ، ندیم اقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے پے رول پر ہونے کے باوجود گزشتہ کئی سالوں سے بورڈ کی جانب سے منعقد کئے مختلف کوچنگ پروگرامز میں کبھی شریک نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کراٹے کمبیٹ ،پاکستان نے انڈیا کو شکست دے دی