آرتھر بیٹر بیف

آرتھر بیٹر بیف نے امریکی حریف جوسمتھ جونیئر کو ناک آئوٹ کردیا

روسی نژاد کینیڈین باکسر لائٹ ویٹ کے ورلڈ چیمپئن آرتھر بیٹربیف نے شاندار مکے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے امریکی حریف جو سمتھ جونیئر کو ناک آئوٹ کر دیا، اس کامیابی کے بعد اب آرتھر ڈبلیو بی سی ، آئی بی ایف کے بعد ڈبلیو بی او کی بیلٹ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، دونوں باکسر کے درمیان مقابلہ آغاز سے تابڑ توڑ حملوں سے شروع ہوا تھا

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

تاہم دوسرے رائونڈ کے جب ختم ہونے میں تقریباً چالیس سکینڈ باقی تھے تو آرتھر کے زور دار مکے کو جو سمتھ برداشت نہ کرسکے  اور چکرا کر رہ گئے  جس کے بعد ریفری نے ان کی حالت دیکھتے ہوئے مقابلہ روک دیا اور آرتھر کو فاتح قرار دیدیا گیا اس کامیابی کے بعد 37 سالہ آرتھر نے اپنا ریکارڈ بھی بہتر کرلیا ہے انہوں نے اب تک اٹھارہ مقابلے کئے اور تمام جیتے اور تمام میں اپنے حریفوں کو ناک آئوٹ ہی کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا