maryam aurangzeb

خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی، مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کو خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھاہے کہ عمران خان عوام آپ کا جھوٹا اور منافق چہرہ پہچانتے ہیں اور 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پر فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے ؟ عوام جھوٹے، منافق اور چور کی کال پر کیوں نکلے؟ 4 سال مزدور کی مزدوری اور عوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمہ داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام پولیس کو گولیاں مرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟ عوام ملک کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ عوام ملک کو تاریخی مقروض کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟۔ انہوں نے کہا کہ عوام کشمیر فروشوں کے ساتھ کیوں نکلیں؟ عوام ملک کو تقسیم کرنے والوں کے ساتھ کیوں نکلے؟ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے کوئی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈز کیس:مزید6گواہوں کے بیان قلمبند