پیرس ڈائمنڈز لیگ

پیرس ڈائمنڈز لیگ،جمیکا کی شیلی نے سو میٹر میں اپنا ہی ریکارڈ برابر کردیا

جمیکا سے تعلق رکھنے والی خاتون اتھلیٹ شیلی این فریزر پرائس نے پیرس میں ہونے والی ڈائمنڈز لیگ میں سو میٹر دوڑ میں فاصلہ 10.67 سکینڈ میں طے کرکے اپنا ہی ریکارڈ برابر کردیا،

یاد رہے کہ شیلی این فریزر پرائس دو مرتبہ اولمپک میں طلائی تمغہ بھی جیت چکی ہیں، اپنی کامیابی کے بعد شیلی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں ، 35 سالہ شیلی کا کہنا تھا کہ اس ریس کے بعد مجھے اندازہ ہوا ہے کہ میں فزیکل طور پر اب بھی مکمل فٹ ہوں اور کوئی درد یا تکلیف محسوس نہیں کر رہی ہوں ، انہوں نے کہا کہ 10.67 سکینڈ میں فاصلہ طے کرنا بلاشبہ خوشی کی بات ہے کیونکہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہے جو ہر کوئی کرسکے۔