ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست

ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے،

بنگلہ دیش کی ٹیم جو اپنی دوسری اننگز میں 245 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 84 رنزکا ہدف دیا جو ویسٹ انڈیز نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ سات وکٹوں سے جیت لیا،

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جان کیمبل نے 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ جرمین بلیک ووڈ 26 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، کریگ بریتھویٹ ایک ، رائے مون ریفر دو اور نکروما بونر بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے، بنگلہ دیش کی جانب سے خالد محمود نے تین وکٹیں حاصل کیں، سکور بنگلہ دیش پہلی اننگز 103 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز 265 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ، بنگلہ دیش دوسری اننگز 245 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ ویسٹ انڈیز 3 وکٹوں پر 88 رنز، پلیئر آف دی میچ کیمر روچ قرار پائے۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان