سراج الدین حقانی کی ملاقات

سراج الدین حقانی کی سکھ کمیونٹی کے وفدسے ملاقات

کابل(مشر ق رپورٹ )افغان وزیر داخلہ خلیفہ سراج الدین حقانی نے وزارت داخلہ کے دیگر اعلیٰ عہدیداران کے وفد کے ہمراہ سکھ کمیونٹی سے ملاقات کی۔

انہوں نے گوردوارے میں حالیہ حملے پر اظہار افسوس کیا اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور سکھ کمیونٹی کو ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایااورملزموں کونشان عبرت بنانے کے عزم کااظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

یادرہے کہ ہفتے کے روز کابل میں سکھوں کے گوردوارے پرحملے میں دوسکھ یاتری ہلاک اورایک طالبان محافظ بھی ماراگیاتھا۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم جنگجو تنظیم داعش نے قبول کی ہے ۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم