قلم چھوڑ ہڑتال کاا علان

ویلج کونسل سیکرٹریز کا آج سے قلم چھوڑ ہڑتال کاا علان

پشاور(نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے 4ہزار سے زائد ویلج سیکرٹریز آج سے قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے جس کے باعث ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کی سطح پر انتقال، پیدائش ، طلاق اور شادی رجسٹریشن کے سرٹیفکیٹ کی تیار ی سمیت بیشتر بلدیاتی امور بھی رک جائینگے ۔

سیکرٹریز نے واضح کیا ہے کہ جب تک پروموشن پالیسی میں انہیں حق نہیں دیاجاتا انکی قلم چھوڑ ہڑتال جاری رہیگی صوبہ بھر کے سیکرٹریز آج ڈائریکٹوریٹ جنرل بلدیات کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کرینگے ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، 4 افراد شدید زخمی

آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن ویلج و نیبر ہڈ کونسل خیبر پختونخوا کے صدر لیاقت علی خان جھگڑا کی جانب سے آج صوبہ بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی کال دی گئی ہے ان کا کہنا ہے کہ سیکرٹریز کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پروموشن پالیسی میں سیکرٹریز کو انکا حق دیاجائے اسی طرح اپگریڈیشن ، کمیونٹی ڈریون لوکل گورنمنٹ پروگرام کا انضمام، اسسٹنٹ کیلئے ترقی کے کوٹہ میں اضافہ، سروس سٹرکچر کی منظوری اور پروموشن کے طریقہ کار کو وضع کیاجائے انہوں نے کہاکہ آج سے صوبہ بھر کی 4ہزار 211ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں میں قلم چھوڑ ہڑتال شروع ہوجائیگی اور یہ ہڑتال مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری