BRT

بی آر ٹی کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

ویب ڈیسک: بی آر ٹی پشاور نے کرایوں میں 5 روپے اضافہ کردیا، کرایوں میں اضافہ کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہو گا۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ رواں مالی کے سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور سخت اقتصادی حالات کے باوجود بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ کرایہ میں موجودہ پانچ روپے کا اضافہ ڈیزل کی گزشتہ قیمت میں 160 روپے فی لیٹراضافے کے بعد کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ اگست 2020 میں بی آر ٹی پشاور کے اجراء کے بعد پہلی دفعہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ زو کارڈ اور سنگل ٹکٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ اسی طرح زو بائیسیکل شیرینگ سسٹم کے کرایوں میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث

بی آر ٹی انتظامیہ نے کرایوں میں اضافے کالسٹ جاری کر دیا۔
5 کلومیٹرفاصلے کرایہ 10 روپے سے بڑھ کر 15 روپے ہوگا، 5 کلومیٹرسے10 کلومیٹر فاصلےکاکرایہ15 سے بڑھ کر 20 روپےہوگا، اسی طرح 10 کلومیٹرسے15 کلومیٹرفاصلے کاکرایہ20 سےبڑھ کر25 روپے جبکہ 15 کلومیٹرسے20کلومیٹر فاصلےکاکرایہ25 سے بڑھ کر 30روپے وصول کیاجائےگا۔ 20 کلومیٹرسے25 کلومیٹر فاصلےکاکرایہ30 سے بڑھ کر35 روپےہوگا۔ 25کلومیٹرسے30 کلومیٹر فاصلےکاکرایہ35 سے بڑھ کر 40 روپے،30 کلومیٹرسے35 کلومیٹر فاصلےکاکرایہ40 سے بڑھ کر 45 روپے، 35 کلومیٹرسے40 کلومیٹرکےفاصلےکاکرایہ 45 سےبڑھ کر50 روپےگا۔ 40 کلومیٹرسےزیادہ فاصلےکاکرایہ 50 سےبڑھاکر55 روپےوصول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ثقافتی ورثہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے