Fawad

وزیرخزانہ امریکی سفیر سے کہتے ہیں آئی ایم ایف سے ہماری ڈیل کرائیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک: رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ ہے نااہل اور نالائق امپورٹڈ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیاہے؟ کیسی شرمناک بات ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے وزیر خزانہ امریکی سفیر سے کہتے ہیں آئی ایم ایف سے ہماری ڈیل کرائیں۔
پریس کانفرنس کے دوران فواچودھری نے کہا کہ نااہل اور نالائق امپورٹڈ حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیاہے؟ کہا جاتا تھا مہنگائی پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے، ہمیں ڈر لگنا شروع ہوگیا ہے کہ یہ نااہل لوگ ملک کو کدھر لے کر جائیں گے، یہ ملک کو سری لنکا کی طرف لے کر جائیں گے۔ پاکستان سری لنکا جیسے حالات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نےکہا کہ وفاقی وزیرخرم دستگیر کا مشکور ہوں انہوں نے ایک انٹرویو میں عمران خان حکومت جانے کی وجہ بتائی،یہ لوگ نیب میں ترامیم کرکے اپنے اوپر کرپشن کے کیسز ختم کرنے کے لیے آئے ہیں۔ ن لیگ نے پہلا این آر او پرویز مشرف سے لیا ، دوسرا اب لیا جارہا ہے، این آر او ایک کے تحت شریف خاندان اور زرداری کے کیسز ختم ہوگئے ۔
فوادچودھری کا مزید کہنا تھا کہ راجہ ریاض اور وزیراعظم نے اسمبلی میں تھیٹر لگایا ہوا ہے، حنا ربانی کھر اور بلاول بھٹو نے فیٹف ایشو پر ترامیم کا بائیکاٹ کیا تھا، اپوزیشن کا موقف تھا پہلے نیب ترامیم کریں پھر فیٹف کے لیے تعاون کر یں گے۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم