BRT BUS

بی آر ٹی کی نئی بسیں پاکستان روانگی کے لیے تیار

ویب ڈیسک: پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کی 86 نئی بسیں پاکستان روانگی کے لئے بندر گاہ پہنچ گئی ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ نئی بسیں بحری جہاز میں لوڈنگ کے لئے تیار ہیں اور بہت جلد پاکستان پہنچ جائیں گی۔ ان بسوں کے سسٹم میں شامل ہونے سے بی آر ٹی میں بسوں کی مجموعی تعداد 244 ہوجائے گی۔ ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کا کہنا ہے کہ بسوں کی تعداد بڑھنے سے شہر میں مزید فیڈر روٹس بھی فعال کئے جائیں گے بسوں کی تعداد میں اضافے سے بی آر ٹی پشاور شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولت فراہم کر سکے گا۔
خیبرپختونخوا حکومت نے بس ریپڈ ٹرانزٹ سروس کیلئے چین سے مزید 86 نئی بسیں خریدنے کا اعلان کیا تھا جس کا تخمینہ لاگت ایک بلین روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء