یوکرینی جنگ

یوکرینی جنگ برسوں جاری رہ سکتی ہے، نیٹو

ویب ڈیسک :مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے متنبہ کیا ہے کہ یوکرین کی جنگ برسوں جاری رہ سکتی ہے اور مغرب کو اس جنگ میں یوکرین کی حمایت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی اس تنازعے کے طول پکڑنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
نیٹو کے سربراہ کے مطابق یوکرین جنگ کے اخراجات تو بہت زیادہ ہیں لیکن ماسکو کی اپنے فوجی مقاصد میں کامیابی حاصل کرنے کی قیمت اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یوکرین کو مزید جدید ہتھیار فراہم کرنے سے اس کے ملک کے مشرقی ڈونباس علاقے کو آزاد کرانے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ اس علاقے کا بیشتر حصہ اس وقت روس کے کنٹرول میں ہے۔ ادھر روسی افواج نے سیویروڈونٹسک کے قریب ایک اور گاوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اقوام عالم کا مقابلہ کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں جدت لانا ہوگی، مینا خان آفریدی