نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

نیدرلینڈز کی ٹیم کی سب سے زیادہ میچوں کی قیادت کرنے والے مایہ ناز آل رائونڈر پیٹر سیلار نے مستقل کمر کی تکلیف سے تنگ آکر بین الاقوامی کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، ان کے اعلان کے بعد وکٹ کیپر بلے باز سکاٹ ایڈورڈز جنہوں نے انگلینڈ کیخلاف جاری ون ڈے میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں دو نصف سنچریاں سکور کی ہیں کو ٹیم کا کپتان مقرر کردیا ہے، اپنے ایک جاری کردہ بیان میں پیٹر سیلار کا کہنا تھا کہ 2020 کے بعد سے اس کمر کی تکلیف کا شکار ہوں اور یہ ٹھیک ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے اس کی وجہ سے میں میدان کے اندر اپنی بہترین کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوں ۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف