وزیرخزانہ

آئی ایم ایف پروگرام ایک دو دن میں بحال ہوجائےگا،وزیرخزانہ

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پارلیمنٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اُمید ہے آئی ایم ایف پروگرام ایک سے دو دن میں بحال ہوجائےگا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر اعتراض نہیں۔ تنخواہ بڑھانے یا برقرار رکھنے سے آئی ایم ایف کا کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

اُنھوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کو12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ پر بھی اعتراض نہیں،12 لاکھ آمدن پر انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رہےگی۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دیا جائےگا، امیروں پر ٹیکس لگے گا۔

مزید پڑھیں:  بونیر، گاڑی کھائی میں گرنے سے 8افراد جاں بحق