رہزنوں نے 50لاکھ چھین لئے

جی ٹی روڈپررہزنوں نے تاجرسے 50لاکھ روپے چھین لئے

پشاور( جنرل رپورٹر)پشاورمیں جی ٹی روڈ پر رہزنوں نے دن د یہا ڑ ے تاجر سے 50لاکھ روپے چھین لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے تاجر کے منشی کو زخمی کر دیا۔

ہنڈی تاجر نادر اللہ ولد محمد جاوید سکنہ مرشد آباد نے چمکنی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ اور اس کا منشی عبید اللہ ولد اسماعیل سکنہ متنی گھر سے ہنڈی حوالہ کی رقم 70لاکھ روپے لے کر پیر زکوڑی پل سے ٹیکسی میں پبی جارہے تھے،

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

جیسے ہی ان کی گاڑی جی ٹی روڈ پر جھگڑا کے قریب پہنچی تو اس دوران دوسری کار میں سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان کا راستہ روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر انہیں یرغمال بنا کر 50 لاکھ روپے چھین لئے۔ اس دوران منشی نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا اور گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رہزنی اور اقدام قتل کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی