ڈاکٹر کے گھر پر حملہ

ناصر باغ میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکٹر کے گھر پر حملہ

پشاور(جنرل رپورٹر) ڈاکٹر بلال خان ولد رفیع اللہ ساکن ارباب ضیا فلیٹس مراد آباد نے ناصر باغ پولیس کو بتایا کہ ملک عدنان عرف چرہ ساکن ترناب چارسدہ کچھ عرصہ قبل ارباب ضیائ فلیٹس میں رہائش پذیر تھا اور اس سے 1کروڑ روپے کا مطالبہ کررہا تھا.

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

عدم ادائیگی پر ملزم نے اس کے والد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا جس کا مقدمہ بھی درج ہے جس کے بعد ملک عدنان روپوش ہوگیا اور بعدازاں موبائل فون کے ذریعے 1کروڑ روپے اور ہنڈا گاڑی کا مطالبہ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا،

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ، جوڈیشل الاونس کے کیس پر سماعت، جواب طلب

ملزم نے دوبارہ اس کی رہائشگاہ پر فائرنگ کی اور واردات کے بعد چوکیدار سراج ساکن تہکال سے رپیٹر چھین کر فرار ہوگیا۔ واقعہ مبینہ طور پر بھتہ خوری کا شاخسانہ قراردیاجارہاہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔