نشئی نے ڈاکٹر کو گولی ماردی

میراسرکیوں مونڈا؟ نشئی نے ڈاکٹر کو گولی ماردی

پشاور(جنرل رپورٹر) پشتہ خرہ میں سرمنڈ وانے پر نشئی آپے سے باہر ہوگیا اور منشیات بحالی سنٹرکے ڈاکٹر کو گولی ماردی۔

زخمی ڈاکٹر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، واقعہ پشتہ خرہ کے علاقے حضرت بابا زیارت کے قریب پیش آیا جہاں ملزم راج ولد واصل خان سکنہ فقیر کلے نے منشیات بحالی سنٹر کے ڈاکٹر شکیل ولد باچا میر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، شفیع نامی قیدی کی جیل میں خودکشی
مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

مجروح ڈاکٹر کے والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم منشیات کا عادی ہے اور اس کا ڈاکٹر بیٹا ملزم کا علاج کر رہا تھا ، دوران علاج ملزم کا سر گنجا کر دیا گیا تھا جس کا اسے رنج تھا۔