لیزا سٹالیکر

لیزا سٹالیکر فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر بن گئیں

آسڑیلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان لیزا سٹالیکر فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئی ہیں.

اس بات کی تصدیق ایف آئی سی اے ایگزیکٹو کمیٹی کے سوئٹزرلینڈ کے شہر نیون میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی، ایف آئی سی اے کے اس سے قبل صدر کے عہدے پر جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز بیری رچرڈز، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان جمی ایڈمز اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز وکرم سولنکی رہ چکے ہیں،42 سالہ لیزا سٹالیکر نے آسڑیلیا کی جانب سے 187 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں لیزا نے 2010 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف 106 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی، لیزا سٹالیکر بلینڈا کلارک ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں جبکہ 2007 اور 2008 میں لیزا کو آسڑیلیا کی جانب سے بہترین ویمن کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف