مائیکل ریپن دورہ آئرلینڈ،سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کیلئے کیوی ٹیم میں پہلی بار شامل

نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر مائیکل ریپن جو اب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہو چکے ہیں کو پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کرکٹ میں جولائی میں دورہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ اور اگست میں دورہ نیدرلینڈز کیلئے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مائیکل ریپن بائیں ہاتھ کے پہلے سپیشلسٹ سپنر ہیں جنہیں ٹیم کا رکن بنایا گیا ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم آئر لینڈ کیخلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جو دس جولائی سے شروع ہونی ہے، جس کے بعد ٹیم سکاٹ لینڈ کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی یہ سیریز ستائیس جولائی سے شروع ہو گی، جس کے بعد ٹیم اگست میں نیدرلینڈز جائیگی جہاں وہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چار جبکہ دوسرا میچ پانچ اگست کو کھیلا جائیگا،ٹام لیتھم آئر لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کرینگے جس کے اختتام پر ٹام لیتھم، ہینری نکلولس، میٹ ہینری، ول ینگ اور جیکب ڈفی وطن واپس چلے جائینگے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے ٹیم کی قیادت مائیکل سانٹر کرینگے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ