ہری پور میں قیمتی چھپکلیاں اسمگل کرنے والے2 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: ہری پور کے علاقے حویلیاں میں قیمتی چھپکلیاں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ قیمتی چھپکلیاں بیرون ملک اسمگل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان سے 15 نایاب چھپکلیاں برآم ہوئی ہیں، ترجمان محکمہ جنگلات ماحولیات وجنگلی حیات کے مطابق برآمد چھپکلیاں تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان قیمتی چھپکلیاں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  صحت اصلاحات تیار، کابینہ نہ ہونے سے معاملہ رکا ہوا ہے، سرفراز بگٹی