سیلاب کاخطرہ

سیلاب کاخطرہ، وزارت موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ملک بھر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اگست 2022 تک مون سون کی بارشیں ہوں گی، ہمیں 2010 والی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی دارالحکومت پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث سیلاب کاخطرہ ہے، پنجاب اور سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مون سون نے بھارت اور بنگلا دیش میں ہنگامی صورتحال پیدا کی ہے۔ پاکستان میں ممکنہ بارشوں کے باعث دریاوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔ شہری علاقوں کو بھی طوفانی بارشوں کاسامناکرناپڑسکتاہے۔

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق