انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری

کورونا مریضوں کیلئے اہم انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کےدوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کورونا مریضوں کیلئے اہم انجیکشن کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی۔ حکومت ادویات کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ کابینہ کو فیٹف،خوردنی تیل کی درآمد،چین سے یوریا کھاد کی درآمد اور آئی ایم ایف سے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کا فیٹف وائٹ لسٹ میں جانے کا راستہ ہموار ہوچکا ہے۔ اِس معاملے میں آرمی چیف کی نگرانی میں تشکیل کردہ گروپ نے اہم کردار ادا کیا۔ انڈونیشیا سے خوردنی تیل درآمد کیا جارہا ہے، روس اور یوکرین کےدرمیان جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں سپلائی چین متاثر ہوئی ہے، وزیراعظم نے یوریا کھاد کی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر عمل نہیں کیا، کابینہ نے جی ایس پی پلس معاہدے کا جائزہ لیا ہے۔ جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان تجارت کیلئے اہم ہے۔ جی ایس پی پلس معاہدے سے تجارتی حجم میں اضافہ ہوا، پاکستان کو10 سالہ سہولت حاصل ہوئی تھی۔ ہمارے فیصلوں سے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان آنا شروع ہوچکے ہیں۔ ہمارے سامنے مشکل راستہ تھا، ہم نے ملک کو مضبوط بنیاد دینی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کی مجلس اعلیٰ کے رکن بن گئے