بونیر میں بارش

بونیر میں بارش نے گھر پر قیامت ڈھادی

بونیر: (مشرق نیوز) گاوں چینہ میں مسلسل شدید بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرگئی۔ چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں زخمی ہوئی۔

ریسکیو1122 کے مطابق نظار نامی شخص کے گھر کی چھت مسلسل بارش کی وجہ سے گرگئی جس سے اُس کے دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ٹھنڈیانی :محکمہ جنگلات کی گاڑی کو حادثہ :ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق ،دو زخمی

جاں بحق ہونےوالے بچوں میں8 سالہ ساحل اور7 سالہ سہیل شامل۔ واقعے میں بچوں کی ماں شدید زخمی ہوئی۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی ماں اور جاں بحق بچوں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کردی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید