مریم اورنگزیب

عمران خان اورچیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (مشرق نیوز) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انصاف اور قانون کی دھجیاں اُڑانے پر عمران خان اور چیئرمین نیب کو جیل میں ہونا چاہئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اب عمران خان جتنا رونا دھونا کرلیں عوام نے اُنھیں مسترد کردیا ہے، چار سال کی چوری، کرپشن اور نالائقی عوام کے سامنے بےنقاب ہوچکی ہے۔ عمران خان نے نیب اور ایف آئی اے کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا لیکن پھر بھی کوئی الزام ثابت نہ کرسکے، پونے چار سال احتساب کا جعلی بیانیہ چلاتے رہے جو بری طرح پٹ چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی
مزید پڑھیں:  سائفر کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کے مدعی بننے پر سوال اٹھا دیا

وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ نیب ترامیم سے موجودہ کیسز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، وزیراعظم شہبازشریف آج بھی جھوٹے مقدمات میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ عمران خان نے پہلے غیرملکی سازش پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اب نیب ترامیم پر گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔