گورنمنٹ کنٹریکٹرز

گورنمنٹ کنٹریکٹرزکاصوبے بھرمیں ترقیا تی کام بند کرنے کا اعلان

چکدرہ ( نمائندہ مشرق ) آل گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے پورے صوبے میں جاری ترقیا تی کام بند کئے جا ئیںگے جبکہ ہر قسم کے ٹینڈرز کا بائیکاٹ کیا جائے گا ٹیکس فری زون ملاکنڈ ڈویږن میں ٹیکس کٹوتی منظور نہیں ۔

گز شتہ روز چکدرہ میں گورنمنٹ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ملا کنڈ ڈویږن کے گرینڈ کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے قائمقام صدر حاجی سراج الحق ، ملک ریا ض صوبائی جنرل سیکر ٹری ، نیاز اللہ برکی سیکرٹری اطلا عات ، ارشد خان صوبائی نائب صدر، شاکر خان صوبائی جائنٹ سیکر ٹری، صدر ملا کنڈ ڈویږن انجینئر اکرام اللہ خان ، جی ایس عمران ٹھاکر ،اکبر علی صدر ضلع مردان عبد الحق جی ایس مردان ،جاوید خان سوات ،رحمان شاہین اپردیر ،قاہر خان لوئردیر ،سعدیدالرحمن چترال رحمت منیر شانگلا فضل رازق ملا کنڈ نے کہا کہ میٹریل کے نر خوں میں اضافہ سے صوبے کی سطح پر کنٹریکٹرز شدید مشکلا ت کا شکار ہےں لیکن کنٹریکٹرز کی پریمیم نہیں بڑھائی گئی.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا نوٹس ،مشال یوسفزئی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری مسترد

دوسری طرف کنٹریکٹرز کے اربوں روپے حکومت کے پاس بلوں کی مد میں بند ہےں صوبے نے چار سو ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ میں رکھے ہیں جبکہ اتنی ہی رقم کنٹریکٹرز کی حکومت کے ذمے بقایا ہے تنگدستی کی وجہ سے صوبے میں ٹھیکیداروں کی تعداد 14ہزار سے کم ہوکر 3ہزار تک آپہنچی ہے جس کی وجہ سے صوبے میں ہزاروں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں ، صوبے کی سطح پر گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن یکم جولائی سے تمام جاری ترقیاتی کاموں کو بند کر نے اور تمام ٹینڈرز کے بائیکاٹ کا باقاعدہ طور پر اعلان کرتی ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مٹہ سوات میں وزیر اعلیٰ محمود خان کے گھر کے سامنے ہراحتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد :میٹرک کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے