موجودہ نظام کےخلاف بغاوت فرض ہوگئی،سراج الحق

خال( نمائندہ مشرق )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف، آصف علی زرداری اور تبدیلی سرکار کو اسٹیبلشمنٹ نے ہی ملک پر مسلط کیا تھا جس کی وجہ آج معیشت تہس نہس ہوگئی حکمرانوں نے توشہ خان کو بھی لوٹ لیا،

حکمرانوں نے اپنے اقتدار اور کرسی کے لئے ملک کا جغرا فیہ تبدیل کیا، اگر ذوالفقار علی بھٹو شیخ مجیب الرحمان کا عوامی مینڈیٹ اور اکثریت تسلیم کرتے تو ملک دو لخت نہ ہوتا ،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

ملک امریکہ اورآئی ایم ایف کے ہاتھوں یرغمال ہے ،موجودہ نظام کے خلاف بغاوت اور جہاد فرض ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے لوئر دیر رباط میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماع سے جماعت اسلامی لوئر دیر کے ضلعی امیر اعزازالملک افکاری،

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

سابق ایم پی اے ملک بہرام خان، تحصیل بلامبٹ امیرعمران الدین ایڈوکیٹ،شاد نواز خان ، شیر حیات ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیاسراج الحق نے کہا کہ سودی نظام کی خاتمہ مہنگائی اور آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے خلاف 25جون سے ٹرین مارچ کاآغاز کرینگے ۔