الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے

ویب ڈیسک :چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق(ن)لیگ اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن حکام سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ اس پر کمیشن کے حکام نے بتایاکہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں.

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات پر حکومتی نوٹیفکیشن کے تحت وضاحتی موقف دیا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے سوال کیا کہ یہ بتائیں کتنے دنوں میں الیکشن ہوگا؟ اس پر الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ 60 سے 65 دنوں میں الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔چیف جسٹس نے کمیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ ووٹ کو ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ میں منتقل نہ کیا جائے۔اس پر الیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ پہلے نئی حلقہ بندیاں کریں گے پھر بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دیں گے، 60 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے الیکشن شیڈول کا اعلان کریں گے.

مزید دیکھیں :   اپوزیشن کی تجاویز مسترد، قومی اسمبلی سے مالیاتی بل23-2022 منظور

عدالت وفاقی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے تعاون کا حکم دے کیونکہ حکومتیں بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹیں ڈالتی ہیں اس لیے عدالت وفاقی حکومت کوبلدیاتی انتخابات کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے کا حکم دے۔بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 65 روز میں نئی حلقہ بندیاں کرکے الیکشن شیڈول کے اعلان کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔