عمران خان

موجودہ حکومت میں 60 فیصد وزرا ضمانتوں پر ہیں، عمران خان

ویب ڈسیک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں 60 فیصد وزراء ضمانتوں پر ہیں، آپس میں مل کرحکومت بنانے والوں کے خلاف میگاکرپشن کے کیسز ہیں، ہم صرف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔ ہم نے پاکستان میں پہلی بار2پارٹی سسٹم کو توڑکرحکومت سنبھالی۔

‏عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام فیصلہ کریں کس نے حکومت کرنی ہے،حکومت تبدیلی کی سازش کے بعد مارکیٹ کےاعتماد کو دھچکا لگا، ملک کی معیشت تیزی سے نیچے جارہی ہے،منتخب وزیراعظم کوسازش سے ہٹانا22کروڑ عوام کی توہین ہے،پاکستان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی باتیں بھارت کا کھلا جھوٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

عمران خان نےمزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صرف کشمیر کا مسئلہ ہے،میرے خیال میں لیڈرشپ کے خلاء کے باعث ہم مسئلہ کشمیر حل نہیں کرسکے،اگرامن کا ماحول ہو توبھارت کو سنٹرل ایشیاء تک رسائی مل سکتی ہے۔ دورہ روس پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا،روس سے کم قیمت پر تیل کے حوالے سے بات ہوئی تھی، ہمیں معاشی طور پر روس کی ضرورت تھی۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ