پشاور ہائیکورٹ جنگلات

پشاور ہائیکورٹ ،جنگلات میں آتشزدگی پر حکومت سے جواب طلب

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات سے متعلق کیس میں صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

پشاور ہائیکورٹ میں خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس قیصر رشید اور جسٹس شکیل احمد نے کی ۔

مزید پڑھیں:  4 سالوں میں 5 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری، ریکارڈ کی چھان بین شروع

اس موقع پر عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  ملٹری کورٹس کیس، معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو ارسال

ملک اجمل نامی شخص کی جانب سے دائر کردہ رٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔