بابوسرٹاپ پر شدیدبرفباری

بابوسرٹاپ پر شدیدبرفباری،شاہراہ پر سفر پر پابندی عائد

ویب ڈیسک :بابو سر ٹاپ پر 6انچ سے زائد برفباری کے باعث ضلعی انتظامیہ نے بابو سر شاہراہ پر سفر ی پابندی عائد کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق بالاکوٹ کے علاقے بابو سر ٹاپ پر برفباری کے باعث موسم سہاناہو گیا ہے سیاحوں کی کثیر تعداد برفباری سے محظوظ ہونے کیلئے بابو سر ٹاپ پہنچ چکی ہے،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کیلئے پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف

6انچ سے زائد برفباری کے باعث ضلعی انتظامیہ نے بابو سر شاہراہ پر سفری پابندی لگا دی ہے ، انتظامیہ کے مطابق موسم کی صورتحال بہتر ہونے تک مسافر شاہرہ قراقرم پر سفر کریں ۔

مزید پڑھیں:  چالان کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک اہلکاروں پر چڑھا دی، ویڈیو وائرل