ماہر علم نجوم سلمان خان

ماہرعلم نجوم نے سلمان خان سے متعلق بری خبرسنادی

ویب ڈیسک :بالی ووڈ کے سلوبھائی سب کے پسندیدہ ہیں لیکن تازہ ترین خبروں کے مطابق آنے والے وقت میں ان کی صحت شدید خطرات لاحق ہیں۔

بھارت کے ایک ماہرعلم نجوم کا کہنا ہی کہ اداکارکو اپنی زندگی کے خاصے تاریک دورکا سامناکرنا پڑے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور نجومی پنڈت جگن ناتھ گروجی نے پیش گوئی کی ہے کہ سلمان خان کے لیے آنے والے سال ان کے کیریئرکا بہترین دورنہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، تھانہ بسیہ خیل کی حدود میں قتل ہونیوالا شخص شناخت

جگن ناتھ کے مطابق، سلمان خان کے ستارے ان کے حق میں نہیں ہیں اورلگتا ہے کہ ایسا مزید ایک سال تک جاری رہے گا۔

موسمی امتزاج کی وجہ سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، اسی لیے اداکارکسی ذہنی دباو میں بھی آسکتے ہیں لیکن ایسا ایک مخصوص وقت کے لیے ہی ہوگا جس کے بعد وہ پھرسے ناقابل شکست ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

ماہرعلم نجوم کے مطابق نہ صرف کریئربلکہ سلمان خان کی صحت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

پنڈت جگن ناتھ گروجی نے پیشگوئی کی کہ سلمان خان کو آئندہ چند سال اپنی صحت کے بارے میں بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے، انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں اوراگرانہوں نیاحتیاط نہ کی تو شاید چند سرجریز بھی کروانا پڑیں۔