دورہ سری لنکا کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ سکواڈ

دورہ سری لنکا کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان،یاسر شاہ کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے دورہ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا ہے،

پاکستان کی ٹیم دورہ سری لنکا کیخلاف دوران دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اٹھارہ رکنی سکواڈ میں یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہوئی ہے جبکہ انجری کا شکار ہو کر آسڑیلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے والے محمد نواز دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اعلان کردہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا

بابر اعظم(کپتان)،محمد رضوان(نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث رئوف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، نعمان علی، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ۔