جیمز اینڈرسن

جیمز اینڈرسن نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے ہیڈنگلے میں شروع ہوگا،

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن جو گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں کو اس ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ٹیم میں فاسٹ بائولر جمی اوورٹن کو شامل کرلیا گیا ہے جو اپنا ڈیبیو کرینگے،

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل ٹیم کی پشاور آمد :ارباب نیاز سٹیڈیم کی تیاری پر اطمینان کا اظہار

اٹھائیس سالہ جمی سرے کائونٹی کی جانب سے کھیلتے ہیں اور رواں سیزن میں اب تک اکیس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم پہلے دونوں ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے تاہم انگلش ٹیم تیسرا ٹیسٹ میچ بھی جیت کر نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

مزید پڑھیں:  نامکمل انتظامات: پشاور میں پی ایس ایل 10 کا نمائشی میچ کھٹائی میں پڑ گیا