انٹر نیشنل اتھلیٹکس میٹ الماتے میں شرکت کیلئے قومی ٹیم قازقستان روانہ

پاکستان اتھلیٹکس ٹیم انٹرنیشنل  میٹ میں شرکت کے لیے قازقستان روانہ ہوگئی۔ ٹیم میں پانچ اتھلیٹس اور دو کوچز شامل ہیں۔ٹیم میں شجر عباس ، معید بلوچ ،عامر سہیل شاہ نواز اور شہروز خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اصغر گل اور رفیق احمد بطور کوچ ٹیم کے ساتھ روانہ ہو ئے۔ اتھلیٹکس کوچ شفاقت علی بلا، رانا سجاد اوراتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداروں نے ٹیم کو الوداع کیا۔ انٹر نیشنل اتھلیٹکس میٹ الماتے میں 25 جون سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے پیٹ کمنز کینگروز سکواڈ کے کپتان مقرر