پشاورٜ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش پر پرنسپل گرفتار

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاور کے علاقہ پھندو میں نجی سکول کے پرنسپل نے 9سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے گرفتار کرلیا گیا، پھندو روڈ کے رہائشی(ت)نے رپورٹ کرائی کہ گزشتہ روز اس کی 9 سالہ بھتیجی سکول گئی تھی جہاں سکول پرنسپل شعیب نے اس کے باقی بہن بھائیوں کو کمرے سے باہر نکال کر 9 سالہ بچی کو اپنے آفس میں لے گیا جہاں اس سے زیادتی کی کو شش کی تاہم بچی کے شور مچانے پر پرنسپل نے اسے چھوڑ دیا، بچی کے مطابق پرنسپل نے اسے کسی کو کچھ نہ کہنے کےلئے 30 روپے بھی دیئے، پولیس نے پرنسپل کو گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے باوجود پھندو سمیت شہر کے مختلف نواحی علاقوں میں بعض پرائیویٹ سکولز بدستور کھلے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شدید بارش سے124فیڈرز ٹرپ ،پشاور سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر